
الیکٹرک گاڑیاں بلاسود آسان اقساط پر دی جائیں گی۔
احوالِ شاہکوٹ ڈیسک سے نیشنل میڈیا کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کے زیر صدارت سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ای ٹیکسی منصوبے کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جلاس میں مختلف الیکٹرک گاڑیوں، ان کی قیمتوں اور تکنیکی معاملات کا جائزہ بھی لیا گیا، الیکٹرک گاڑیوں کیلئے چارجنگ اسٹیشنز اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔
✍️ خبر جاری ہے ✍️ مزید خبروں اور اہم معلومات کے لیے دیے گئے لنک سے ہمیں جوائن کریں
فیس بک سے جوائن کریں
📲 https://www.facebook.com/share/1FRNvx2BHX/
منصوبے کو مزید بہتر اور کامیاب بنانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک گاڑیاں بلاسود آسان اقساط پر ای ٹیکسی منصوبے کیلئے فراہم کی جائیں گی۔
بلال اکبر خان نے کہا کہ ای ٹیکسی اسکیم کیلئے بہت آسان شرائط رکھی جا رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ ای ٹیکسی اسکیم آئندہ چند ہفتوں میں بذریعہ اشتہار باقاعدہ پیش کر دی جائے گی۔
Hi, this is a comment.
To get started with moderating, editing, and deleting comments, please visit the Comments screen in the dashboard.
Commenter avatars come from Gravatar.